اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہماری معصومانہ خواہش ہےادارے آئینی حدود میں کام کریں۔
گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف سردارلطیف کھوسہ نے کہا ہے ہم ملک میں آئین کی پاسداری چاہتےہیں، خواجہ آصف پرترس آتا ہے،لطیف کھوسہ خواجہ آصف ریحانہ ڈارسےالیکشن ہارےفارم47سےجیتے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری معصومانہ خواہش ہےادارے آئینی حدود میں رہ کرکام کریں، فارم 47کے ذریعے 100 کے قریب ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو نشستیں دی گئیں، اتحادی حکومت کی پوری کوشش ہےالیکشن ٹربیونل سےفیصلے نہ ہوں ۔
سردار لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا وہ کسی سےانتقام نہیں لینا چاہتے، بانی پی ٹی آئی ملک میں استحکام چاہتےہیں۔